نوازشریف نے قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کیا: میئر لاہور

نوازشریف نے قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کیا: میئر لاہور


(مظہر عباس) لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ کل کا دن سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ میاں نواز شریف نے قوم کے مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کیا، ایسے فیصلے نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔حمزہ شہباز شریف نے مخالفین کو کھلا چیلنج کردیا

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا دیئے جانے کے فیصلے پر میئر لاہور افسردہ ہو گئے۔کہتے ہیں کہ  ایون فیلڈ کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، نواز شریف نے قانون کی حکمرانی کو تسلیم کیا۔

خبر پڑھیں۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ میئر لاہور کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم رہے، ملک کی خدمت کی، ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ عوام قبول نہیں کریں گے۔