(ویب ڈیسک) بھارت میں کھیلے جانیوالی وجے ہزارے ٹرافی کے ایک میچ میں ہیٹرک کے 7 وکٹ اڑانے والے بہار کے مسلمان فاسٹ بالر صابر بشیر کی تباہ کن بالنگ نے دھوم مچا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کی رنجی ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ وجے ہزارے ٹرافی2025-26 کے پلیٹ گروپ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ بہار نے اپنی پلیٹ گروپ مہم کو شاندار انداز میں پورا کیا ہے ۔ ٹیم نے لیگ مرحلے میں کھیلے گئے پانچوں میچ جیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویبھو سوریہ ونشی نے وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹرافی میں بہار کے لیے صرف دو میچ کھیلے تھے۔ اس دوران انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف 190 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے دو میچوں میں 221 رنز بنائے۔بہار کے تیز گیند باز صابر بشیر خان نے وجے ہزارے ٹرافی میں دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے فائنل میں منی پور کے خلاف تباہ کن گیند بازی کی ہے۔
وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کے لیے پیوش کمار سنگھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ۔ پیوش کمار سنگھ پانچ میچوں میں 300 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کے دوسرے سب سے زیادہ اسکورر آیوش آنند لوہاروکا نے چھ میچوں میں 260 رنز بنائے۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 116 تھا۔ صابر بشیر خان نے فائنل مقابلہ میں منی پور کے خلاف تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ہیٹ ٹرک بھی لی ۔