ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشتہ ایپ سےلڑکی کارشتہ تلاش کرنےوالے ہو جائیں ہوشیار

رشتہ ایپ سےلڑکی کارشتہ تلاش کرنےوالے ہو جائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: رشتہ ایپس کے ذریعے رابطہ کرنے والے شہریوں کے لیے ایک تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں رشتہ ایپ کے ذریعے رابطہ کرنے والے ملزم نے ایک لڑکی کو دھوکہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سی سی ڈی کے مطابق اس واقعے میں مرکزی ملزم عمر حیات اور دیگر کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم عمر حیات رشتہ ایپ کے ذریعے لڑکی سے رابطے میں آیا اور اعتماد قائم ہونے کے بعد اس سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔ ملزم لڑکی کو گاڑی میں گھماتا رہا اور بعد ازاں دھوکہ دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مزید یہ کہ ملزم لڑکی کو اپنا آبائی گھر دکھانے کے بہانے حافظ آباد لے گیا۔ زیادتی سے قبل خوفزدہ لڑکی نے اپنے والدین کو موبائل لوکیشن بھیج دی، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزمان کی نشاندہی ممکن ہوئی۔ اسی دوران مرکزی ملزم عمر حیات سی سی ڈی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق شریک ملزم بلال حسن، جو مرکزی ملزم عمر حیات کا ڈرائیور تھا، کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

سی سی ڈی نے شہریوں، بالخصوص رشتہ ایپس استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن روابط میں انتہائی احتیاط برتیں، کسی سے ملاقات سے قبل مکمل تصدیق کریں اور کسی بھی مشکوک صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔