ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ب فارم" کے بغیر داخل ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد

کیپشن: File photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے "ب فارم" کے بغیر داخل ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق داخلوں کااہداف پوراکرنےپرپیف کےماتحت 20ہزارسےزائدپارٹنرسکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کی گئیں۔
پیف انتظامیہ نے " ب فارم" کے بغیر داخل ہزاروں بچوں کو "ناٹ ویرفائیڈ" کیٹگری میں ڈال دیا۔ بغیر "ب فارم" کے داخلے پارٹنر سکولوں میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک کیےگئے۔ 
پیف حکام کا کہنا ہے کہ  تعلیمی سال 2025-26کیلئےنئے داخلوں کی تصدیق12جنوری سےکیجائےگی۔

حکام نے ناٹ ویری فائیڈ بچوں کی تصدیق کیلئے " ب فارم" کی فوری جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ 
پیف کےماتحت پی ایس آر پی،این ایس پی،ای وی ایس اور ایف اے ایس کے 20ہزارسےزائدسکولزہیں۔ 
پیف حکام کیجانب سے بچوں کو مفت تعلیم دینے پر فی طالبعلم ایک ہزار روپے تک ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
پیف کی انسپکشن ٹیمیں 12 جنوری سے سکولوں کا وزٹ کریں گی ، جعلی اینرولمنٹ ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔