ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا 40 کلو چینی پر شوگر سیس نافذ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

پنجاب حکومت کا 40 کلو چینی پر شوگر سیس نافذ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کر دیا ہے، جس سے صوبے میں چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ اقدام پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 روپے کا سیس ڈھائی روپے شوگر ملز اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔

حکام نے شوگر سیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم متعلقہ شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیے خرچ کی جائے گی۔