ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

لاہور بورڈ نے 27 مارچ سے امتحانات شروع کرنے کی اجازت مانگ لی۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

رمضان المبارک کے باعث امتحانات تاخیر سے شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ 
لاہور بورڈ کےتحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونیکا امکان ہے۔
میٹرک سالانہ امتحانات عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد شروع ہوں گے۔ 
طلباء کا کہنا ہے کہ  پیپرز بروقت یکم مارچ سے شروع ہونے چاہئیں، عید الفطر پر صرف ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں۔

والدین کے مطابق پیپرز میں تاخیر سے بی اے،انٹر کے امتحان کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔