ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں سردی کے دوران گیس اور بجلی کے مسائل شدت اختیار کر گئے

کراچی میں سردی کے دوران گیس اور بجلی کے مسائل شدت اختیار کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار:  شہر  قائدمیں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کے مسائل بھی شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ملیر، جیکسن، منگھوپیر، شاہ لطیف ٹاؤن، نصرت بھٹو کالونی، کنواری کالونی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، بلدیا اور سلطان آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت نے رہائشیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے مسائل کے سبب ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے جو معاشی بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔ دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی یا بندش کھانے پکانے کے عمل کو دشوار بنا رہی ہے۔سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے تاکہ دن کے اوقات میں صارفین کو بہتر پریشر فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں صارفین 4 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق شہر کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، جبکہ 30 فیصد فیڈرز پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ان کی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی معلومات کے لیے ویب سائٹ کا جائزہ لیں تاکہ ضروری انتظامات کر سکیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں گیس صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گیس مہنگی نہیں ہوگی۔وزیر پیٹرولیم  نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کےاحکامات پر گیس کی قیمت  نہیں بڑھا رہے،یکم جنوری سےگیس کی قیمت تبدیل نہیں کر رہے ۔گیس سیکٹرگردشی قرض 3 ہزار ارب روپے ہے ۔

اس رقم میں لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی  شامل ہے ۔گیس گردشی قرض رپورٹ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں جمع کرادی۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت یہ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔