ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ میچز کے حوالے سے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ کسی بھی انکار کی صورت میں بنگلا دیش کو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس اور ایک معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میچز کسی تیسرے ملک میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے اس درخواست کو قبول نہیں کیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تمام طے شدہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے اور کسی قسم کی وینیو تبدیلی ممکن نہیں۔ آئی سی سی نے بھی اسی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بنگلا دیش کو بھارت جا کر میچز کھیلنے کی ہدایت کر دی ہے۔
آئی سی سی حکام کے مطابق اگر بنگلا دیش ٹیم میچز کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو اسے ورلڈ کپ پوائنٹس کھونے پڑ سکتے ہیں، جس کا براہ راست اثر ٹورنامنٹ میں اس کی پوزیشن پر پڑے گا۔