سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کئی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے ۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، کالام منفی 09، قلات، استور منفی 08، کوئٹہ، گوپس، زیارت منفی 07،اسکردو ،دروش، چترال اورہنزہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال:
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع ہے ۔ صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے ۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔ صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گجرانوالہ، منگلا ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ فیصل آباد ، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں چند مقا مات پرکہرا پڑنے کی توقع ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔