قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،معروف اداکارہ بینا چودھری

قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،معروف اداکارہ بینا چودھری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ بینا چودھری نے جان کو لاحق خطرے کے متعلق سب کو آگاہ کردیا۔بینا چودھری نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے  جس میں انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور وہ لوگ ان سے کہتے ہیں کہ اگر تم نے اپنی زبان بند نہیں کی تو جان سے جاؤ گی‘۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’میں اگر قتل ہو جاتی ہوں تو اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو آ جائے گی جس میں ان سب لوگوں کے نام شامل ہوں گے جو مجھے آج دھمکیاں دے رہے ہیں اور  دھمکیاں دینے والے لوگوں کیخلاف میں نے ویڈیو ابھی سے ہی ریکارڈ کروا دی ہے‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بینا چودھری تب خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے آج سے کچھ ماہ قبل خود پر ہونے والے کالے جادو سے متعلق گفتگو کی تھی۔ ان کے بقول اکثر لوگ جادو کو مذاق سمجھتے ہیں مگر جس پر کالا جادو کیا گیاہو، وہ ہی اس کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ’مجھ پر 2 سال قبل کسی نے کالا جادو صرف اس لیے کروا دیا تھا کیونکہ وہ حقیقت میں تو میرا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ میری اکثر ہی طبعیت خراب رہنے لگی تھی جس کے باعث چیک اپ کروایا لیکن کوئی بیماری سامنے نہیں آئی‘۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’خطرناک کالے جادو کے باعث میں نے کھانا پینا چھوڑ دیا، اپنے آپ کو کمرے تک محدود کر دیا، موسیقی سننا بند کر دی اور اگر شوٹنگ پر بھی جاتی تو وہاں سے آ کر کمرے میں خود کو بند کر لیتی تھی‘۔