حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم اقدام

flour
کیپشن: flour
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے مداخلت، پاسکو کے ذریعے صوبوں کو مزید گندم ریلیز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق پاسکو کے ذریعے صوبوں کو مزید گندم ریلیز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اضافی گندم ریلیز ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاسکو کے ذریعے گندم ریلیز کرنے کی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی، وزیراعظم کے دورہ جنیوا سے واپسی پر مداخلت کی تجویز دی جائے گی۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی پاسکو سے گندم کی ریلیز پر وزیراعظم سے ملیں گے، وزیراعظم سے منظوری کے بعد پاسکو گندم ریلیز کرے گی۔

 حکام نے کہا کہ اس وقت بھی صوبوں کو پاسکو گندم ریلیز کر رہا ہے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو 17 لاکھ ٹن گندم دی جا چکی ہے۔قیمتیں زیادہ ہونے پر پاسکو صوبوں کو اضافی گندم ریلیز کرسکتا ہے۔