ویب ڈیسک: العلا نامی تاریخی شہرکو دنیا کے 7 عجوبوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ثقافتی شہر العلاسعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ایک ایسا شہر ہے جس کے علاقوں میں سے ابھی تک صرف 5 فیصد حصے کی کھدائی ہوئی ہے جبکہ اس کا زیادہ تر حصہ ابھی بھی غیر دریافت شدہ ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس شہر کے بارے میں محض چند ہی لوگ جانتے تھے، اور ان میں سے بہت کم ایسے تھے جنہوں نے اسے دیکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق 2023 کے عجائب کی فہرست مرتب کرنے والے ایوارڈ یافتہ سفرنامہ نگار آرون مِلر کا کہنا ہے کہ2022 کے آخر میں جب اس جگہ کو سرکاری طور پر سیاحوں کےلیے کھولا گیا توعرب کی 2 لاکھ برس پُرانی تاریخ سامنے آئی۔
جس کے بعد آرون مِلر نے فرانس کے مونٹ سینٹ مائیکل، ارجنٹینا کے پیریٹو مورینو گلیشیئر، بھوٹان کے ٹائیگرز نیسٹ مونیسٹری، ترکیہ کے کیپاڈوچیا، برطانئی کی لیک ڈسٹرکٹ اور جنوبی افریقا کی سارڈائن رن کے بعد 2023 میں سعودی عرب کے شہر العلا کو بھی دنیا کے سات عجائب کی فہرست میں شامل کر لیا۔
واضح رہے کہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج قرار دیے گئے مقام الحجر چٹانوں کو کاٹ کر بنائے جانے والے مقبروں کی وجہ سے مشہور ہے۔