سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار انتقال کر گئے

Stage Actor Imtiaz Mughal Passed Away
کیپشن: Stage Actor Passed Away
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ کل صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ چاہ میراں سٹی ہسپتال والی گلی سے اُٹھایا جائے گا۔
 نامور کامیڈین اداکار امتیاز مغل ایک عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور قریبا دو سال سے وہ شدید علالت کے باعث گھر پر ہی تھے،امتیاز مغل کی چھ سال کی بیٹی ہے اور انہوں نے 30 سال تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی لاہور مرکز کے ڈراموں اور مختلف ٹی وی چینلز کے کامیڈی شوز میں بھی مختلف روپ دھار کر اداکاری کی ہے ۔

امتیازمغل کی نماز جنازہ کل ہفتہ کے روز صبح ان کی رہاءش گاہ گھوڑے شاہ چوکچاہ میراں سٹی ہسپتال والی گلی سے اُٹھایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer