ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنیوالی خواتین سے متعلق بڑا فیصلہ

LHC ON WOMEN MARRAIGE WITHOUT Iddah
کیپشن: LHC ON WOMEN MARRAIGE WITHOUT Iddah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیے بغیر شادی کرنے والی خواتین کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ خواتین کا عدت کے بغیر شادی کا اقدام زنا کے زمرے میں نہیں آتا، عدت گزارے بغیر شادی فاسد ہوسکتی ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،  درخواستگزار نے سابقہ بیوی آمنہ کی عدت پوری کئے بغیر دوسری شادی پر زنا کے مقدمے کے لیے رجوع کیا تھا۔  درخواستگزار امیر بخش نے موقف اپنایا تھا کہ  آمنہ نے عدالت سے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لے کر اگلے روز اسماعیل سے شادی کر لی۔   عدالت  نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرموقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer