ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوباشوں کا نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تشدد،ویڈیو بنا لی

torture
کیپشن: Torture fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)باغبانپورہ میں شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے  والے تینوں ملزمان گرفتار، ملزمان تشدد کرکے بھتہ مانگتے رہے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
پولیس کے مطابق باغبانپورہ میں شہری زوہیب کو علاقے کے اوباش افراد نے اغوا کیا اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی جس کو بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان احمدعلی،راجہ احمد اور یاسر نے شہری زوہب سے5لاکھ بھتہ مانگا،ملزمان ڈکیتی اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول،گولیاں اور 4 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔