ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے 16 جنوری سےنیا قانون متعارف کرادیا، میچ کے دوران سزا

ICC changes slow overrate rules
کیپشن: ICC changes slow overrate rules
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر نیا قانون لاگو ہوگیا، سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ نئے قانون کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی دونوں اننگز میں آخری اوور کی پہلی گیند مقررہ وقت کے اندر پھینکنا ضروری ہو گا، مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ ہونے پر دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم ہو جائے گا، قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہو گا۔
آئی سی سی کے اس قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں جن پر آئی سی سی کمیٹی نے غور کے بعد منظور کیا۔ اس سے قبل انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تحت دا ہنڈرڈ مقابلوں میں اس قانون کو لاگو کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer