شادی شدہ عورت خاتون کے بھائیوں نے ’’عاشق ‘‘ کو گٹر میں پھینک دیا

شادی شدہ عورت خاتون کے بھائیوں نے ’’عاشق ‘‘ کو گٹر میں پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : شادی شدہ خاتون سے معاشقہ مہنگا پڑگیا ،خاتون کے بھائیوں نے عاشق کو گٹر میں پھینک دیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں شادی شدہ عورت کے ساتھ معاشقے نے ایک نوجوان کو گٹر میں پہنچا دیا، بال بال جان بچی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 29سالہ جیونا راٹھور نامی نوجوان کے لکشمی نامی خاتون کے ساتھ معاشقے کا علم اس کے بھائیوں کو ہو گیا جنہوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا اور پھر گٹر میں پھینک دیا۔ نوجوان لگ بھگ 24گھنٹے گٹر میں ہی رہا اور لوگوں کو مدد کے لیے پکارتا رہا۔

بالآخر دو آدمیوں نے اس کی آواز سنی اور اس کی باہر نکلنے میں مدد کی۔ اتنی شدید سردی میں رات گٹر میں گزارنے کے باعث جیونا کی حالت غیر ہو رہی تھی جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے خاتون کے دو بھائیوں سنجے پارمر اور دھرمیندر پارمر کے خلاف جیونا کے اغواءاور اس پر تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

یاد رہے ایک اور دلچسپ واقعہ میں ایک دولہا  نے اس کو ایسے یاد گار بنایا کہ تقریب سے بھاگ گیا۔دولہا میاں بھاگے تو دلہن نے تقریب  چھوڑنے کی بجائے شادی کی تقریب میں شریک ایک مہمان سے شادی کرلی ۔یہ واقعہ بھارت کے ضلع چکامنگالرو کے ایک گاﺅں  میں پیش آیا ، دولہا اس کی گرل فرینڈ نے دھمکی دی تھی کہ وہ مہمانوں کے سامنے زہر نگل لے گی اور اس کی شادی کی تقریب برباد کردے گا۔

دولہا کے اس اقدام پر دلہن ’سندھو‘ ، اس کی فیملی اور شادی میں آیا ہرشخص دم بخود رہ گیا ۔ دلہن کی فیملی چاہتی تھی کہ شادی میں آئے کسی شخص کو ہی دولہا بنا لیں اور غیرمتوقع طورپر ایک مناسب شخص مل گیا جس سے دلہن بھی شادی کیلئے تیار ہوگئی ۔رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیا کہ شادی سے پہلے نوین اور مس سندھو نے تمام رسمیں پوری کیں اور شادی کے روز سے قبل تک معاملات معمول کے مطابق چل رہے تھے ، سارے معاملے میں اس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب فرار ہونیوالے دولہا نوین کے بھائی اشوک نے اسی مقام پر شادی کی ، نوین بھی شادی کی صبح تک وہیں موجود رہا لیکن بعد میں غائب ہوا تو اس کا خاندان اور دوست بھی فرارہوگئے ۔ نوین ایک ملی نیشنل کارپوریشن میں منیجمنٹ کنسلٹنٹ ہے اور امریکہ میں بھی کام کرچکا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer