ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نے ماہرہ خان کو زارا عباس کی ماں بناد یا

گوگل نے ماہرہ خان کو زارا عباس کی ماں بناد یا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ڈرامہ سیریل ’’ عہد وفا ‘‘میں رانی کا کردار نبھانے والی زارا عباس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گوگل نے ماہرہ خان کو زارا عباس کی ماں بنادیا ۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا کو  معلومات کا ذریعہ کہا جاتا ہے لیکن اگر گوگل کا سرچ انجن ہی کوئی غلط معلومات دکھانے لگے تو یہ دنیا بھر کے لیے تشویش کی بات ہے۔گزشتہ دنوں گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا اور اب اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں کے طور پر درج پیش کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پر جب زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو وہاں اسماء عباس کے بجائے سپر اسٹار ماہرہ خان کا نام درج تھا جو کہ مکمل طور پر غلط معلومات ہے۔


 

اگرچہ اب گوگل کی جانب سے اس غلطی کو درست کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود گوگل اور وکی پیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی غلط معلومات کسی کے ذریعے بھی پوسٹ نہ کی جا سکیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer