واسا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

 واسا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا کے ملازمین کو ایل ڈی اے طرز پر سپورٹ الاﺅنس دینے کا فیصلہ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا سپورٹ الاؤنس کے ورکنگ پیپر کی تیاری کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب کے یوٹیلیٹی الاؤنس کا نام تبدیل کرکے سپورٹ الاؤنس منظور کرایا تھا جبکہ واسا کے سپورٹ الاؤنس کا ایجنڈا آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لئے رکھا جائے گا، واسا سپورٹ الاؤنس سے گریڈ ایک تا بیس کے سات ہزار سے زائد ملازمین مستفید ہوں گے۔

 واضح رہے کہ واسا کو اس وقت بجلی کے بلوں میں اضافے اور ریکوری کے مسائل کے باعث شدید مالی بحران کا سامنا ہے ایسے میں سپورٹ الاؤنس واسا کے خزانے پر بھاری بوجھ ڈالے گا۔

 ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer