ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل او ایس روڈ پر تجاوزات، ریڑھی بان کروڑوں کی لاگت سے بنی روڈ پر قابض

ایل او ایس روڈ پر تجاوزات، ریڑھی بان کروڑوں کی لاگت سے بنی روڈ پر قابض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان علیم:ایل او ایس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، ریڑھی بان کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئے روڈ پر قابض۔سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

ایل او ایس روڈ کو کروڑوں کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ جس پراب ریڑھی بان قابض ہو چکے ہیں۔ان ریڑھی بانوں کی وجہ سے روڈ کی خوبصورتی اور پھل ،سبزیوں اور گرم کپڑوں کی ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر لگائی گئی ریڑھیوں کو سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ جس کے باعث روڈ اتوار بازار کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ ریڑھی بانوں کے علاوہ روڈ پر خریداروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا رش بھی دکھائی دیتا ہے۔