ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت میچ معاملہ،امید کی کرن اب نظر آرہی ہے، بھارتی میڈیا کا واویلا

پاک بھارت میچ معاملہ،امید کی کرن اب نظر آرہی ہے، بھارتی میڈیا کا واویلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوٰی کیا ہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونس (آئی سی سی) نے پاکستان سے یہ واضح کرنے کو کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کو صحیح ٹھرانے کے لیے “فورس میجیور، یعنی غیر یقینی اور کنٹرول سے باہر " کی شق کو کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پر ذمہ داری ڈال کر خود کو صورتحال سے دور کرنے کی کوشش کی تھی۔ آئی سی سی نے پی سی بی سے پوچھا ہے کہ جب ٹیم حکومتی ہدایات کے تحت ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے تیار ہے تو صرف ایک میچ سے دستبرداری کے فیصلے کو کس طرح درست قرار دیا جا سکتا ہے۔

بھارتی نجی اردو  نیوز چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق  کچھ دن پہلے پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس میں “فورس میجیور” کی شق کو نافذ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس نے ایک سرکاری سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں ٹیم کو 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم اب اس معاملے میں امید کی کرن نظر آتی ہے۔ آئی سی سی کے ڈائریکٹر کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے پر بات کرنے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے باضابطہ خط موصول ہونے کے بعد پی سی بی نے مزید بات چیت شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق آئی سی سی اس وقت معاملے کو حل کرنے کیلئے پی سی بی سے بات چیت کر رہی ہے۔ آئی سی سی کا خیال ہے کہ کسی بھی یکطرفہ کارروائی پر کھیل کے مفادات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ “فورس میجیور” ایک قانونی شق ہے جو کسی فریق کو غیر معمولی حالات میں اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی اجازت دیتی ہے۔ اس میں جنگ، قدرتی آفات، حکومتی احکامات، یا عوامی ہنگامی حالات جیسے حالات شامل ہیں۔ اس کا استعمال صرف اس صورت میں درست ہے جب متاثرہ فریق ثابت کرے کہ واقعہ غیر متوقع، ناگزیر تھا، اور اس نے نقصان کو کم سے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔اس کیلئےمحض تکلیف یا سیاسی ترجیح کافی نہیں ہے۔

پاکستانی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ٹیم بنگلہ دیش کی حمایت کے لیے بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان ، بھارت کے علاوہ باقی میچز کھیلے گا۔ آئی سی سی نے پی سی بی سے پوچھا ہے کہ انہوں نے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنے سے قبل صورتحال کو سنبھالنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ اس کے لئے آپشن تلاش کئے یا چھوٹ مانگی۔ رپورٹ میں ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو زبردستی میچ سے دستبردار ہونے کے لیے قانونی شرائط، میچ سے دستبرداری کے لیے درکار شواہد اور اس سے کھیل، تجارتی اور انتظامی طور پر وسیع تر اثرات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

؎