ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ورلڈ کپ 2026  کی پہلی ہیٹ ٹرک۔۔ویسٹ انڈیز نےاسکاٹ لینڈ کو  چت کردیا

 ورلڈ کپ 2026  کی پہلی ہیٹ ٹرک۔۔ویسٹ انڈیز نےاسکاٹ لینڈ کو  چت کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 کے کھیلے جانیوالے گروپ میچ میں بھارت کے  کولکتہ کےایڈن گارڈنز  اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے بالر روماریو شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک، ہیٹ مائر کی طوفانی نصف سنچری اور شاندار کیچ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، ویسٹ انڈیز نے ہفتے کو ایڈن گارڈنز میں T20 ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں ا سکاٹ لینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 182 رن کا اسکور کھڑا کیا ۔ اس کے بعد شیفرڈ کے ایک اوور نے میچ ویسٹ انڈیز کے حق میں کر دیا۔

میچ کے درمیانی اوورز میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیٹ مائر کی جارحانہ بلے بازی نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔انہوں نے36 گیندوں پر64 رنز بنائے جس میں6 چھکے اور2 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 22 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ادھر روماریو شیفرڈ کی 17ویں اوور میں ہیٹ ٹرک اور میچ میں پانچ وکٹوں نے کیریبین ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کا آغاز توقعات کے مطابق نہیں تھا۔ پاور پلے میں ٹیم بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 33 رنز ہی بنا سکی۔ مارک واٹ کی قیادت میں اسپنرز نے ابتدائی اوورز میں نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 66 رنز تک محدود رکھا ۔ تاہم ہیٹ مائرنے پھر اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔ رومین پاؤل نے  ہیٹمائر  کا اچھی طرح سے ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 37 گیندوں میں 81 رنز کی تیز رفتار پارٹنر شپ کی۔

 اسکاٹ لینڈ  نے183 کے ہدف کے تعاقب میں شروع میں کارکردگی خراب رہی اور اس نے پاور پلے میں تین وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ بیرنگٹن اور بروس نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ آج ویسٹ انڈیز کا دن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے آخری اوور میں چھکا لگانے والے روماریو شیفرڈ نے گیند سے تباہی مچا دی،4 اوور میں 20 رنز کے عوض 5بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے شیفرڈ نے اننگز کے 17ویں اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔ جیسن ہولڈر نے بھی شیفرڈ کا اچھا ساتھ دیا، انہوں 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا۔