سٹی 42: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا پہلے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا، آئندہ بھی کریں گے۔ترلائی کلاں دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔نمازیوں کو شہید کیا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔خود کش حملہ آور نے مسجد میں پہلے فائرنگ کی ہھر خود کو اڑا لیا۔پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے، ماوں نے بچوں کو مسجد بھیجا۔پاکستانی عظیم قوم ہے، ہماری فوج کے جوان، افسران روزانہ ملک پر جانیں دے رہے ہیں۔
مشکل کی گھڑی ہے، پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی تھی، اب بھی دھشتگردوں کو شکست دیں گے۔پاکستان پہلے بھی زندہ باد تھا،اب بھی ہمیشہ زندہ باد ہو گا۔بڑے افسوس کا مقام ہے جو ساری زندگی ہمیں کھاتے رہے وہ دھشتگردی کررہے ہیں۔بلوچستان میں حال ہی میں ایک واقعہ ہوا ہے۔ہماری سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے خلاف کارروائی کی۔بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، کسی صورت یہ مناسب نہیں۔کوئی بھی مسلمان عبادت گاہ پر حملہ نہیں کر سکتا