ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس ، ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ طلب

 مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس ، ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس 9 فروری کو ہوگا, عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کو طلب کرلیا۔

جسٹس تنویر احمد شیخ کیس کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار سائلہ عالیہ شہزادی نے اپنے خاوند عبدالرحمان کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود مغوی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی ۔درخواست میں عدالت سے مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ۔ گزشتہ سماعت پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر غیور پیش ہوئے تھے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے تھے.

Ansa Awais

Content Writer