ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چاہت فتح علی خان بھی بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

 چاہت فتح علی خان بھی بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )مزاحیہ انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کیلئے لاہور پہنچ گئے۔

 حکومت کی جانب سے 6 فروری سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منانے کی اجازت کے بعد لاہور کا آسمان آج کل رنگ برنگی پتنگوں سے سجا ہوا ہے۔

 بسنت کے فیسٹیول کو لاہوریے بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔

 ایسے میں سوشل میڈیا پر مشہور چاہت فتح علی خان بھی پیچھے نہ رہے اور بسنت منانے لاہور پہنچ گئے۔

   اس حوالے سے گلوکار نے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں پتنگوں کو اٹھا کر ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔

 صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چاہت فتح نے بسنت کے رنگوں کی مناسبت سے تیز گلابی رنگ کا لباس بھی پہنا ہوا ہے۔

 گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔