ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہی سرد اور خشک موسم، وہی شدید سردی، وہی پہاڑوں پر بارش کا امکان؛ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی سائیکلو سٹائل فورکاسٹ کی آج کی کاپی

وہی سرد اور خشک موسم، وہی شدید سردی، وہی پہاڑوں پر بارش کا امکان؛ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی سائیکلو سٹائل فورکاسٹ کی آج کی کاپی
کیپشن: لاہور میں بہار کا پہلا ہفتہ چل رہا ہے لیکن موسم کا سرکاری محکمہ بضد ہے کہ موسم سرد اور کھشک ہے اور یہ سرد اور کھشک ہی رہے گا۔ ہم محض رپورٹ کرنے کے سوا کیا کر سکتے ہیں کیونکہ فیک نیوز کا قانون فیک نکلنے والی فورکاسٹ پر لاگو نہیں ہوتا یا کم از کم اب تک کسی نے ایسی کوشش نہیں کی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔

 رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا ۔تا ہم چترال،دیر، سوات ، کوہستان،کرم، اور وزیرستان میں شام/رات کے اوقات میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار،مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی14، اسکردو ،استور،کالام منفی 06 ، کوئٹہ،قلات، گلگت، ہنزہ منفی 05،بگروٹ،پاراچنار،راولاکوٹ منفی 03 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔