ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین شرٹس کا دلفریب انداز، گرین جرسی کی رونمائی کردی

گرین شرٹس کا دلفریب انداز، گرین جرسی کی رونمائی کردی

ویب ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے منتخب گرین شرٹس کیلئے نئی گرین جرسی مداحوں کے سامنے پیش کردی گئی ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد جاری تقریب میں گرین شرٹس نے نئی جرسی میں سامنے آکر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی موجودگی میں گرین شرٹس نے جیکٹ اتاری اور اُن کے سامنے جرسی کا رنگ اور انداز پیش کردیا۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی تصاویر لگا دی ۔ 

پی سی بی نے ایک اور پیغام میں جرسی کی تصاویر شیئر کی، جس میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایونٹ کی جرسی زیب تن کررکھی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں پی سی بی نے درج کیا کہ ’جوش و جذبے کے ساتھ پہنیں اور ٹیم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں‘۔