ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی سے پہلے اہم ترین ٹیم کے اہم ترین بیٹر کا اہم مطالبہ سامنے آ گیا

Champions Trophy 2025, Fakhar Zaman, Ehighter shot, Eight runs stroke in cricket , city42
کیپشن:  کرکٹ کے سکورنگ فارمیٹ میں اٹھے کو شامل کرنے کا مطالبہ کر کے فخر زمان نے کرکٹ فینز میں دیرینہ بحث ایک بار پھر زندہ کر دی کہ کیا صرف چوکا اور چھکا بیٹرز کے بڑے سٹروک کھیلنے کے ٹیلنٹ  کے اعتراف کے لئے کافی ہیں۔ 8 رنز کے سٹروک کو کرکٹ قواعد مین جگہ دینے سے کرکٹ میں بلند سٹروکس کھیلنے کی مہارت کی اہمیت بڑھنے کے ساتھ تھرل میں بھی اضافہ ہو گا۔ غالباً کرکٹ کو اب اس کی واقعی ضرورت ہے۔( چیمپئینز ٹرافی2025  کی ایک فائل فوٹو)

 سٹی42:چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے ڈیڑھ ہفتہ پہل چیمپئینز ٹرافی ڈیفینڈر ٹیم کے اہم کھلاڑی نے مطالبہ کر دیا کہ "اَٹھا" کو بھی انسٹی ٹیوشنلائز کیا جائے۔ آٹھ رنز کا سٹروک کون سا ہونا چاہئے، کرکٹ کی دنیا کے میگا ٹائیٹل کی ڈیفینڈر ٹیم کے صفِ اول کے کرکٹر نے یہ بھی بتا دیا۔

چمیمپئینز  ٹرافی کے ڈیفینڈر چیمپئین پاکستان کے اوپنر فخر زمان نے ایک پوڈ کاسٹ انترویو میں مطالبہ کیا کہ  اب صرف چولے چھکے ناکافی ہیں، اَٹھا کو بھی انسٹیٹیوشنلائز کیا جانا چاہئے۔ بال کو زیادہ طویل فاصلہ تک ہوا میں اڑتے ہوئے زمین پر گرانے والے سٹروک کو آٹھ رنز ملنے چاہئیں۔
 فخر زمان نے تجویز کیا کہ 90 میٹر یا اس سے زیادہ دور گرنے  والے سٹروک کو 8 رنز یعنی اٹھا کا درجہ دے کر کرکٹ کے قواعد مین جگہ دی جانی چاہئے۔ 
 
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند روز قبل چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کرکے کرکٹ فینز مین پرانی بحث کو پھر سے زندہ کر دیا ہے کہ چھکا اگر بہت بڑا ہو تب بھی چھکا ہی کیوں رہے،  سٹیڈیم سے باہر پھینکی جانے والی شاٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اس سٹروک کو دو اضافی رنز دے کر آٹھ رنز شمار کیا جانا چاہئے۔ 


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں سلمان بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر 90 میٹر سے لمبا چھکا لگایا جائے تو اس پر 2 اضافی رنز ملنے چاہئیں۔

فخر زمان نے بابراعظم سے متعلق ٹوئٹ کے سوال پر کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ انجری تھی جس کی تشخیص میں تاخیر ہوئی تو کم بیک مشکل ہوا، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیل کر واپس آنے کی کوشش کررہا تھا۔ فخر نے بتایا کہ بیماری کے بعد ایسا لگا جیسے پہلی بار کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ بابراعظم کیلئے ہونیوالی ٹوئٹ کیساتھ میری پلئینگ الیون میں شمولیت کو جوڑا جانا غلط تھا، مجھے باہر بھی کئی لوگوں نے یہی سوال کیا لیکن انہیں سمجھانے کی کوشش تاہم فینز وہی سمجھتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی میں بابراعظم کیساتھ اوپننگ پر فخر زمان نے کہا کہ انکے پاس ون ڈے کرکٹ کیلئے اچھی شارٹ سلیکشن ہے البتہ ہماری کوشش ہوگی بڑی ٹیم کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میڈیا ہائپ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے لیکن عام میچ کی طرح کھیلتے ہیں کوئی اضافی ٹریننگ نہیں ہوتی البتہ اسکلز کا مقابلہ ہوتا ہے۔

اوپنر نے 2017 چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اسوقت جونئیر تھا لیکن کپتان سرفراز بھائی، شعیب ملک اور جنید خان سے بہت کچھ سیکھایا، سیفی بھائی نے کئی مواقعوں پر مجھے درست کیا۔