ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب؛ شائقین پرجوش

قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب؛ شائقین پرجوش

شہباز علی : قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب  میں شہریوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے 
لاہوریےنئےتعمیرشدہ قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونےکیلئےپرجوش ہیں ،شہری کہتے ہیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا سٹیڈیم بناکر کمال کردیا ہے،

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، شائقین کرکٹ کے لیے قدافی سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچ چکی ہے، نئے قدافی سٹیڈیم کو دیکھنے کے لیے عوام کا سمندر پہنچ چکا ہے۔ مختلف شہروں سے آئے نوجوانوں میں جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے ۔ 
وزیر اعظم میاں شہباز شریف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،کل قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ملکی سیریز کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا.