ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کا ورکرز کو ظہرانہ،مزدوروں  کی محسن نقوی کے ساتھ ٹک ٹاک

چیئرمین پی سی بی کا ورکرز کو ظہرانہ،مزدوروں  کی محسن نقوی کے ساتھ ٹک ٹاک

ایک مزدورنے موبائل نہ ہونے پر ٹک ٹاک نہ بنا سکنے کا افسوس کیا تو محسن نقوی نے نیا موبائل دینے کا وعدہ کرلیا

وسیم احمد :چیئرمین پی سی بی نے  ورکرز کو ظہرانہ دیا ،مزدوروں نے  محسن نقوی کے ساتھ ٹک ٹاک  بھی بنائی 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کےورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، ظہرانے میں 1500سے زائد ورکرز نے شرکت کی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، محسن نقوی نے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کیا،چیئرمین پی سی بی نے ٹیبل پر جاکر فرداً فرداً گفتگو کی،تمام ورکرز سے ان کے مسائل پوچھے
ورکرز نے چیئرمین پی سی بی سے ہنسی مذاق بھی کیا،چیئرمین پی سی بی نےورکرز سے ٹک ٹاک کے بارے میں گفتگو کی
محسن نقوی نے کہا ٹک ٹاک بناتے ہو، سٹیڈیم نے ہر بندے کوٹک ٹک پر مشہور کردیا ،تمام مزدوروں نے محسن نقوی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنائی ایک مزدور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک نہیں بناتا ،میرے پاس موبائل نہیں ،چیئرمین پی سی بی نے فوری ورکر کو نیا موبائل لے کر دینے کا وعدہ کرلیا