سٹی42: پنجاب کی حکومت نے آٹھ فروری کو لاہور میں سہ فریقی انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز، انٹرنیشنل سپیکرز کانفرنس اور دیگر سکیورٹی وجوہات کو لے کر لاہور اور صوبہ بھر میں ہر طرح کے جلسے جلوس پر پابندی نافذ کر دی۔ سیکشن 144 کے تحت صوبہ مین پبلک مقامات اور سڑکوں پر ہر طرح کے اجتماعات، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نوٹیفیکیشن جمعہ 7 فروری کی شام کو جاری ہوا۔
8 فروری کو احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیو ں پر مکمل پابندی عائد
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی درخواست کی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر دفعہ144نافذ کی گئی۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
