ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کا اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے پر فضا مقام پر نیا اسٹیڈیم بنے گا جبکہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی اَپ گریڈیشن ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں فائیو اسٹار ہوٹل ایک سال میں بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین کے ویزے پر یو اے ای حکومت سے بات ہوگئی ہے جس کے پاس ٹکٹ ہوگا اسے ویزا ضرور ملے گا، چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔

قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت بھی کی۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer