عرفان ملک : لاہور میں کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے والا ہے ، لاہور پولیس سکیورٹی کیلئے مکمل تیار ہے ۔ 4درجاتی حصار پر مشتمل فول پروف سکیورٹی پلان تیار ہوچکا ہے
لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے 3609 افسران و جوانوں نے سکیورٹی ڈیوٹیاں سنبھال لیں،ٹرائی سیریز کیلئے 6ایس پیز، 19 ڈی ایس پیز، 45 انسپکٹرز، ایس ایچ اوز تعینات کردیے گئے ،خواتین کی سکیورٹی و چیکنگ کیلئے 229 لیڈی اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دیں گی،252اپرسب آرڈیننس سمیت 3609افسران و جوان تعینات ہوں گے،ڈی آئی جی آپریشنز مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں ، سکیورٹی پلان کی نگرانی جاری ہے ،
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب تمام امور کےانچارج ہونگے،ایس پیز سمیت تمام سینئر افسروں کو مسلسل فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم دے دیا گیا ،آج پریکٹس میچ اور افتتاحی تقریب جبکہ کل ٹرائی سیریز کا پہلا میچ ہو گا،
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس، ڈولفن ،پیرو کی ٹیمیں پٹرولنگ کررہی ہیں،سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے،سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا،کھلاڑیوں سمیت شائقین کو بھر پور سکیورٹی فراہم کریں گے،
ٹرائی سیریز کے ساتھ ہارس اینڈ کیٹل شو ،چیمپین ٹرافی کا پلان بھی تیار ہے ۔پولیو سمیت تمام دیگر سیکورٹی ڈیوٹیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں،شہر میں جرائم کنٹرول کی کاروائیاں بھی پوری طرح جاری رہیں گی، لاہور پولیس اپنی پوری استعداد کے ساتھ شہریوں کی حفاظت کرے گی، سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے ساتھ عوام کی سہولت بھی اولین ترجیح ہو گی، عوام سے گزارش ہے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد میں تعاون کریں،ٹریفک پلان کے مطابق متعین کردہ راستوں پر ہی سفر کریں،