عابد چوہدری: 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ایف آئی اے کے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے کی وارداتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سول لائنز میں واقع ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے دفتر سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ اس دوران ملزمان نے کال سنٹر کے عملے سے 3لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے اور 5لیپ ٹاپز کے ساتھ اڑھائی لاکھ روپے نقدی بطور بھتہ وصول کی۔
گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں شاہدراویل پولیس ٹریننگ سنٹر فاروق آباد، عثمان پیرو ماڈل ٹاؤن میں تعینات پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سول لائنز پولیس نے ملزمان سے 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے اور انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنی واردات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔