ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب کی انجری ، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

صائم ایوب کی انجری ، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑی صائم ایوب کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کر دی ۔

  پی سی بی کے مطابق صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور یہ فیصلہ ایم آر آئی سکین، ایکسرے اور میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

صائم ایوب کو 10 جنوری 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا سامنا ہوا تھا۔ اس انجری کے باعث صائم ایوب کی نیوزی لینڈ کے دورے میں شرکت ان کی فٹنس پر منحصر ہوگی۔

پی سی بی نے مزید بتایا کہ صائم ایوب انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے تاکہ وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہو کر کرکٹ میں واپسی کر سکیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی، جس میں صائم ایوب کی شرکت ان کی صحت کی حالت کے مطابق ہوگی۔