ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پنشن کا معاملہ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو نوٹس جاری

 سابق جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پنشن کا معاملہ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امانت گشکوری: سابق جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پنشن کیلئے دائر درخواست پر سماعت، آئینی بنچ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے برطرف کیا تھا، ارشد ملک سیاسی افراد کے ریفرنس سن رہے تھے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جج کا کیا کام ہے کہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے؟ وکیل درخواست گزار نے عدالت کا بتایا کہ برطرفی کیخلاف اپیل زیرالتواء تھی جب ارشد ملک کا انتقال ہوا۔
قانون کے مطابق نظرثانی یا اپیل صرف متاثرہ جج کر سکتا ہے بیوہ نہیں، انسانی بنیادوں پر استدعا ہے کہ ارشد ملک کی برطرفی کو جبری ریٹائر منٹ میں تبدیل کیا جائے،سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل پر برطرف کر دیا گیا تھا۔
ارشد ملک نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر سماعت کررہے تھے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔