ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں کمی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر

سردی کی شدت میں کمی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف:شہر میں سورج کی چمک نے یخ بستہ ہواؤں کا اثر کم کر دیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 186ریکارڈ کی گئی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا۔
شاہراہ قائداعظم پر  فضائی آلودگی کی شرح146،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 170،ڈی ایچ اے 194،امریکی قونصلیٹ میں شرح 191،غازی روڈ انٹرچینج 200 جبکہ مراتب علی روڈ پر  آلودگی کی شرح 215ریکارڈ ڈ کی گئی۔