سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی،سردی کی شدت میں کمی،بارش کا امکان نہیں:محکمہ موسمیات

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی،سردی کی شدت میں کمی،بارش کا امکان نہیں:محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان)ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سورج کی چمکتی کرنیں زمین پر پڑنے لگیں،24 گھنٹوں کے درمیان بارش کی کوئی پیشنگوئی نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ 15 تک جائے گا ۔
 سورج کی کرنوں سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت15ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کاتناسب80فیصد ریکارڈ کیاگیا،رواں ہفتے بارش کے کوئی امکان نہیں۔
 دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 5ویں نمبر پر آ گیا،ہوا میں آلودگی کی مجموعی شرح182ریکارڈ کی گئی۔