شاداب خان کا کپتان بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ

 شاداب خان کا کپتان بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کپتان بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیدیا۔

لاہور میں پی ایس ایل فرنچائزڈ اسلام آباد کلب کی ایک تقریب میں شاداب خان سے سوال ہوا کہ رواں ایڈیشن کے آغاز سے قبل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، سب دلہا بن رہے ہیں تو ایسے میں بابراعظم کو کیا مشورہ دیں گے جس پر شاداب خان نے جواب دیا کہ شادی اچھا عمل ہے جتنی جلدی ہو کر لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ انہیں بھی اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے کہ وہ کب شادی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح چند روز پہلے سابق ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی، لیگ اسپنر کی رخصتی کی تقریب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل یعنی 9 فروری کو ہوگی۔