ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ترکیہ جانے کا فیصلہ

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ترکیہ جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے ترکیہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنا ہے،  اس دورے کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف  ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

 واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 3800 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اس کے علاوہ  سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔