ویب ڈیسک:فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک کو جمعہ تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلور ملز کے خلاف کارروائیاں بند کی گئیں تو ملز کو تالے لگا دیں گے۔
یہ انتباہ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری افتخار احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیا۔ انہوں نے کہا محکمہ خوراک نے 13 فلور ملز کو بند کر دیا، آٹے کے ٹرکنگ سٹالز غیر محفوظ ہو رہے ہیں، ٹرکنگ پوائنٹس پر سکیورٹی نہ دی گئی تو فلور ملز سپلائی بند کر دیں گی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ہم سرکاری آٹا فلور ملز کے گیٹ پر دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی گندم کی بین الاضلاعی سپلائی پر عائد پابندی ختم کی جائے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھی، فلور ملز کو گندم کا کوٹہ کم کیا گیا تو عوام پس جائیں گے، فلور ملز کو بند کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس دینا چاہئے۔