شہر کے معروف تاجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

شہر کے معروف تاجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گلشن راوی میں تاجر عامر قریشی نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر اور سینئر نائب صدر شاہ عالم مارکیٹ عامر قریشی نے گلشن راوی میں خودکشی کی، متوفی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری بیوی کے گھر جا کر خودکشی کی جبکہ متوفی اپنے کفن دفن کا سامان بھی گاڑی میں ساتھ لیکر گیا۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تاجر عامر قریشی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔  پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوں گے۔

گزشتہ روز تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں  چونتیس سالہ بلال نے مبینہ خودکشی کی۔ متوفی کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 34 سالہ بلال نے سر پر گولی ماری، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے، اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خودکشی کے بڑھتے رجحانات سے بچا جاسکتا ہے۔