ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟  اعلان ہوگیا

پی ایس ایل ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟  اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پی ایس ایل سکس کیلئے شائقین کی اسٹیڈیم آمد کے سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی ۔دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گی جبکہ لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے، ٹکٹوں کی قیمت کا حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا ۔ ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے ٹکٹس مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer