بم سکواڈ کو مستحکم کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

بم سکواڈ کو مستحکم کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا
کیپشن: City42 - Bomb Disposal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک)  حکومت کی جانب سے بم سکواڈ کو مستحکم کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کو محفوظ بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے بم سکواڈ کے لیے حکومت سے 10کروڑ کی ڈیمانڈکی گئی تھی۔ جس سے بم سکواڈ نے بم کو ڈفیوز کرنے اور بم کی موجودگی کے بارے میں معلومات دینے والے آلات کی خریداری کرنا تھی۔ جس کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کرتے ہوئے رواں مالی سال میں چارکروڑ روپے دینے کی آمادگی ظاہر کی تھی۔ جو تاحال بم سکواڈ کو نہیں دیئے جا سکے۔

 ذرائع کے مطابق بم سکواڈ کو فنڈز دینے اور آلات کی خریداری کے لیے تاحال محکموں کی جانب سے پی سی ون ہی نہیں تیار کیا جا سکا۔

Sughra Afzal

Content Writer