(نادیہ مرزا) شہرمیں سورج پوری آب وتاب سے چمک رہاہے جب کہ ٹھنڈی ہوا کاراج بھی برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے پیراورمنگل کے روزبارش کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق دیگرعلاقوں کی طرح لاہورسے بھی سردی رخصت ہوتی نظرآرہی ہے،رات کے وقت ٹھنڈک کااحساس بڑھ جاتاہے البتہ دن کے وقت سورج کی کرنیں زمیں پرپڑتی رہتی ہیں،آج کسی حدتک مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے کاامکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اورکم سے کم 6ڈگری رہنے کاامکان ہے ، صبح کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب چھالیس فیصدجب کہ رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نوفروری سے شہرمیں ہواؤں کاایک نیاسلسلہ داخل ہوگاجب کہ پیراورمنگل کے روزبارش کابھی امکان ہے۔