ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر پینلز خریدنے والوں کیلئے سنہری موقع؛ سولر پینل سسٹمز سستے ہوگئے

سولر پینلز خریدنے والوں کیلئے سنہری موقع؛ سولر پینل سسٹمز سستے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، خریداروں کےلئے اچھی خبر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5کلو واٹ سسٹم کی قیمت پانچ لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی،جو پہلے چھ لاکھ روپے تھی ۔

7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر 6 لاکھ  روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 کے وی والا سولر سسٹم، جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے میں دستیاب تھا، اب 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

15 کے وی والا سولر سسٹم پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں لگتا تھا، جبکہ اس وقت اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک ہو گئی ہے۔

سولر سسٹمز کی قیمتوں میں گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے۔