راودلشاد:پنجاب حکومت کے صفائی کے میگا پروگرام ستھرا پنجاب کا پہلا فیز مکمل، پنجاب حکومت کاصوبہ بھر میں جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام فعال ہونے کا دعویٰ، ستھرا پنجاب پروگرام کے فیز ون میں 10 ملین ٹن سے زائد ویسٹ اکٹھا کیا گیا۔
پنجاب میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا دائرہ کار 200 سے زائد شہروں تک بڑھادیاگیا، صوبے کی 12کروڑ سے زائد آبادی کو یکساں صفائی سروسز کی فراہمی کا دعوی کیاگیا۔
ایک لاکھ 50ہزارسے زائد صفائی ورکرز کی جیو فینسڈفیشل اٹینڈنس فعال کیاگیا، ستھرا پنجاب میں 30ہزار سے زائد گاڑیوں کا ٹریکنگ سسٹم مؤثر ثابت ہوا، صوبے میں 6,600 سے زائد جیو ٹیگڈ ویسٹ پوائنٹس قائم کیے گئے۔
اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اورشہری فیڈبیک سسٹم مکمل طور پر فعال رہا، صفائی فلیٹ کی لاگت 100 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، فی ٹن ویسٹ کلیکشن کی لاگت 8،414 روپے رکھی گئی۔
ابتک کے پنجاب میں فی کس صفائی اخراجات 1،204 روپے رہے، شہری فیڈبیک ماڈل 1139 کے ذریعے شکایات پر فوری کارروائی کی گئی، ستھرا پنجاب شہری ایپ میں شکایات کا بروقت اندراج اور ازالہ کیاگیا۔
صفائی گاڑیاں روزانہ 593،000 کلومیٹر سے زائد سفرکرتی رہیں، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت 150,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، ویسٹ ٹو ویلیو منصوبوں سے 200 ارب روپے سے زائد معاشی فوائد متوقع ہیں۔