ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکرنے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔

ویڈیو میں عمیر عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔

 خیرپور پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔