کلیم اختر:چھٹی کے دن لاہور میں آنے والے دودھ ،گوشت کی چیکنگ، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا ٹیموں کے ہمراہ کریک ڈاؤن، علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں ،ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ایک لاکھ 50ہزار لیٹر دودھ،81ہزار 500کلو گوشت تلف کیا گیا، مرغیوں کی چیکنگ،2ہزار 185 کلو بیمار مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں، 25دودھ بردار گاڑیوں ،20 میٹ گودام اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ 8ملک اینڈ میٹ سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن ،مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔
بیمار ،کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر جرمانے عائد، مرغیاں تلف کی گئیں، بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھیں۔
ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا،بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ،ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز، گوشت ،مرغیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 3 شفٹوں میں فوڈ بزنسز کی چیکنگ کرتی ہیں۔