ٹی ٹوئنٹی، نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس13 دسمبر کو ہوگا

ٹی ٹوئنٹی، نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس13 دسمبر کو ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں اجلاس لاہور میں ہوگا۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنسز پر غور کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان 2 جنوری کو کیا جائیگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز 12 جنوری دوہزار چوبیس سے شروع ہو گی۔